لاہور، مرغی کا گوشت سستا اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے، مرغی کا گوشت 605 روپے کلو ہو گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو کمی ہو گئی، نئی قیمت 605 روپے کلو مقرر کر دی گئی۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 402 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 417 روپے کلو ہو گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 16.91 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
انڈے مزید مہنگے ہو گئے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 260 روپے کے ہو گئے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 740 روپے سے 760 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔