حکومت اور سیمنٹ ڈیلرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، ملک میں سیمنٹ کی کمی

image

حکومت اور آل پاکستان سیمنٹ ایسوسی ایشن کے درمیان آٹھویں روز بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے جس سے ملک میں سیمنٹ کی کمی ہونے لگی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ ایسوسی ایشن کی وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کی وجہ سے سیمنٹ کی سپلائی متاثر ہو کر رہ گئی ہے، مارکیٹ میں سیمنٹ کی کمی ہونے لگی ہے۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ بھی ہو گیا ہے۔

رواں سال ڈالر میں عالمی تجارت مزید کم ہونے کا امکان

سیمنٹ کی قلت ہونے کی وجہ سے کنسٹرکشن انڈسٹری اور مزدور طبقہ بھی متاثر ہونے لگا ہے، ایک جانب سیمنٹ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے تو دوسری جانب اینٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

درجہ اول کی اینٹ ایک ہزار مہنگی ہونے سے 18 ہزار سے بڑھ 19 ہزار روپے (فی ہزار) کی ہو گئی ہے، درجہ دوم اینٹ بھی 2 ہزار روپے مہنگی ہو گئی ہے، اور ہزار اینٹ 15 ہزار سے بڑھ کر 17 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US