15 ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ، وزیر خزانہ آج چین جائیں گے

image

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کے سلسلے میں آج سے چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دورہ چین کے دوران وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات کریں گے۔ قرض کی ری شیڈولنگ کےلیے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ چین کے توانائی کے سرکولر ڈیٹ کا حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

ایکسائز ڈیوٹی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فروخت بند

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات کریں گے۔ پاکستان چین میں 3 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے چین کو واجب الادا قرض کی 3 سال کےلیے ری شیڈولنگ کی شرط عائد کر رکھی ہے۔ وزیر خزانہ چینی حکام کے نام قرض کی ری شیڈولنگ کےلیے وزیراعظم کا خط بھی لے کر جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US