خان یونس میں پھر آپریشن ، درجنوں فلسطینی شہید ، بم حملے میں اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا

image

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں پھر آپریشن شروع کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بم برسا دیئے۔

فضائی حملوں کے نتیجے میں 70  فلسطینی شہید جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے ،غزہ شہر میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا قافلہ بھی اسرائیلی حملے کی زد میں آیا۔

اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں دوبارہ پیشقدمی ، بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوسز کے ڈرون نے الاقصیٰ اسپتال پر بھی حملہ کیا ، اس کے علاوہ اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا۔

ادھر غزہ میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو گئے، اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، جبکہ دستی بم حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔

حماس کے جنگجووں نے اسرائیلی فوجی گاڑی راکٹ سے اڑا دی ، 8 ہلاک

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US