ٹرمپ پر حملہ، امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر مستعفی

image

امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔

پیشی کے موقع پر کمبرلی چیٹل نے کہا تھا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔

میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی ، خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں ؟ ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ ٹرمپ پر حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی پر سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

13 جولائی کو پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US