منگل 23 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

image

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 1 پیسہ، اماراتی درہم  76روپے 2 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 15 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 87 پیسے، کویتی دینار کی 908 روپے 25 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 4 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 1 پیسہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 6 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 6 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 25 پیسے رہی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US