سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ

image

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی  قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالراضافے سے 2413 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نکاح کے 3 منٹ بعد طلاق

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2300روپے بڑھ کر 252800 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1972روپے بڑھ کر 216735 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی فی تولہ  قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2920روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2503.42روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US