الیکٹرک کار ساز کمپنی کا پاکستانی شہریوں کو آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ

image

الیکٹرک کار بنانے والی معروف کمپنی گگو نے پاکستانی شہریوں کو آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گگو نے اپنی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار جیجی (GiGi) کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا ہے۔ چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ معیاری الیکٹرک کار خریدنے کا سنہری موقع ہے۔

گگو موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہچ بیک جیجی (GiGi) منی الیکٹرک کار کسٹمرز کے لیے آسان اقساط میں دستیاب ہوگی۔

سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا

کمپنی کی جانب سے پیش کردہ آفر کے مطابق، قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنا ضروری ہے۔

جیجی ہیچ بیک الیکٹرک کار کی بقیہ ادائیگی 12 آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے جبکہ اس گاڑی کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ ٹو ڈور گاڑی ہے اور چار افراد اس میں سفر کر سکتے ہیں، ایک چارج میں یہ 220 کلو میٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US