فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی مزید فی یونٹ 2 روپے ، 63 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

image

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ، بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں نظرثانی شدہ درخواست دائر کر دی۔

حکومت بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750 روپے فی یونٹ خرید رہی ،گوہر اعجاز

سی پی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،  درخواست پر نیپرا 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔

خیال رہے کہ سی پی پی اے نے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US