پنجاب سے مرغی لے جانے پر پابندی، بلوچستان میں شدید قلت، قیمت میں بڑا اضافہ

image

پنجاب نے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

مرغی کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 720روپے تک پہنچی گئی۔

بلوچستان پولٹری تاجر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر دو روز تک پنجاب سے مرغی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں مرغی دستیاب نہیں ہو گی۔مرغی ڈیلرز کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو دو سو سے ڈھائی سو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا

پنجاب سے مرغی سپلائی روکنے کے باعث کوئٹہ میں مرغی گوشت کی فی کلو میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے، ڈیلرز کے مطابق مرغی گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا، گوشت مہنگا ہونے سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب میں مرغی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے، اس کی قیمت میں مصنوعی اضافہ بالکل بھی برداشت نہیں کروں گی۔

مریم نواز نے متعلقہ حکام کو مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت580 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US