کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن کرنے والوں کو سزا اور جرمانہ ہو گا

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ جاری کردیا جس کے تحت کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن فائنل کرنے پر سزا اور جرمانہ ہو گا۔

ترمیمی سیلز ایکٹ کے تحت ٹیکس فراڈ کی تحقیقات اور اس سے نمٹنے کے لیے ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا گیا ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی مزید فی یونٹ 2 روپے ، 63 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق جان بوجھ کر کم ٹیکس ظاہر کرنا، جھوٹی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا، غلط دستاویزات کا چھپانا یا ٹیکس ریونیو کو نقصان کا باعث بننے والی دستاویزات کی فراہمی ٹیکس فراڈ کے زمرے میں آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق جان بوجھ کر غلط دستاویز فراہم کرنے والے شخص پر 25 ہزار روپے یا سالانہ چوری شدہ ٹیکس کی رقم کا 100فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا، اسے اسپیشل جج قید کی سزا بھی دے سکے گاجو 5 سال تک ہو سکتی ہے جب کہ ایک ارب روپے تک ٹیکس چوری کی صورت میں قید کی سزا 10سال تک ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US