انڈیا میں پانچ سالہ بچے کی سکول میں فائرنگ، تیسری جماعت کا طالب علم زخمی

image

انڈیا میں نرسری کلاس کے ایک پانچ سالہ بچے نے سکول میں پستول سے فائر کر کے اپنے ہی سکول کے تیسری جماعت کے طالب علم کو زخمی کر ڈالا۔

این ڈی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ بدھ کو انڈیا کی ریاست بہار کے شمالی ضلع سپول میں پیش آیا۔

 ضلع سپول کے ایک پرائیویٹ سکول میں زیرتعلیم نرسری کا طالب علم اپنے بستے میں پستول چھپا کر سکول پہنچا تھا۔

پولیس افسر شاشیو یادیو کے بیان کے مطابق طالب علم کی جانب سے اسی سکول میں کلاس سوئم میں زیرتعلیم ایک اور 10 سالہ بچے پر گولی چلائی گئی جس کی وجہ سے اس کا بازو زخمی ہوا۔‘

شاشیو یادیو نے زخمی بچے کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’زخمی لڑکے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔‘

جبکہ پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی کہ ایک کم سن بچہ آخر کیسے پستول لے کر پرائیویٹ سکول میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔

پولیس آفیسر کا مزید کہنا ہے کہ ’ہم نے ضلع بھر کے سکولوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ طلبہ کی سکولوں میں داخلے کے وقت باقاعدہ چیکنگ کی جائے۔

دوسری جانب طلبہ اور والدین میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts