امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، جس میں سب سے زیادہ خطرناک پاک بھارت جنگ تھی اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اس کے اثرات عالمی سطح پر پھیل سکتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت انتہائی قابل احترام ہے۔
امریکی صدر نے طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15 برس آگے ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 8 جدید ترین طیارے مار گرائے تھے۔