جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل خلائی لانچ گاڑی کی پرواز ناکام

image

جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل خلائی لانچ گاڑی کی پرواز لانچ کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہوگئی۔

شنہوا کے مطابق منگل کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں راکٹ مشن مکمل نہ کرسکا۔ ہان بٹ-نانو نامی لانچ وہیکل، جسے خلائی کمپنی اِنو اسپیس نے تیار کیا تھا، مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 13 منٹ پر برازیل کے الکانتارا اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

لانچ کے فوراً بعد راکٹ میں غیر معمولی خرابی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ممکنہ طور پر دھماکے سے تباہ ہوگیا، اور یوں یہ مشن ناکام قرار پایا۔

واقعے کے بعد تاحال اِنو اسپیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US