لاس اینجلس: معروف ویڈیو گیم ڈویلپر ونس زیمپیلا ٹریفک حادثے میں ہلاک

image

عالمی شہرت یافتہ ویڈیو گیم کے شریک خالق اور معروف ڈویلپر ونس زیمپیلا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ شمالی لاس اینجلس کے خوبصورت مناظر والے علاقے میں اپنی فیراری کار چلا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ونس زیمپیلا نہ صرف کامیاب گیم ڈویلپر تھے بلکہ ایک اعلیٰ سطح کے ایگزیکٹو بھی تھے۔ ان کے زیر قیادت قائم اسٹوڈیوز نے دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ویڈیو گیمز تخلیق کیں، جن میں کال آف ڈیوٹی نمایاں ہے۔

ان کی اچانک موت سے عالمی گیمنگ انڈسٹری میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US