امریکی ساحل کے قریب میکسیکن بحریہ کی ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

image

امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل کے قریب میکسیکن بحریہ کا ایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے۔

الجزیزہ نے میکسیکن بحریہ کے سیکریٹریٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ طیارہ انسانی ہمدردی پر مبنی طبی منتقلی کے مشن پر تھا، اس میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 2 افراد زندہ بچے جبکہ 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بحریہ کے بیان کے مطابق ایک مسافر اب بھی لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے امریکی کوسٹ گارڈ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ گیلوسٹن ٹیکساس کے قریب پہنچ رہا تھا۔ یہ خصوصی طبی پرواز ایک میکسیکن فانڈیشن کے تعاون سے انجام دی جا رہی تھی جو شدید جھلسنے والے بچوں کے علاج میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے نے میکسیکو کی ریاست یوکاٹن کے شہر میریدا سے 18:46 جی ایم ٹی پر اڑان بھری تھی اور آخری بار 21:01 جی ایم ٹی پر گیلوسٹن بے کے اوپر اسکولز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دیکھا گیا۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US