اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

image

نگران وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر رابطے میں واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے ایران کسی صورت دستبردار نہیں ہو گا۔

نگران ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کیا گیا اورعلاقائی استحکام کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش میں احتجاج، وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ، جھڑپوں میں کئی افراد زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو خطرے سے دو چار کیا ہے، اس صورت میں ایران اپنے حق دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور مجرم صیہونیوں کو متناسب سزا دی جائے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے زور دیا کہ امن و استحکام کیلئے عالمی برادری اسرائیل کیخلاف کھڑی ہو اورغزہ میں جرائم روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US