بنگلادیشی آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان

image

شیخ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیشی آرمی چیف نے اہم اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیشی آرمی چیف وقار الزمان نے قوم سے خطاب کے دوران ملک میں عبوری حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام پرامن رہیں اور فوج پر بھروسہ رکھیں ، صورتحال کو بہتر کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ، جلاوطن کر دیا گیا

بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو چکی ہے ، صدر سے عبوری حکومت کے قیام پر بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام پُرتشدد واقعات سے دور رہیں ، مظاہرین کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے اور اپنے ملک میں امن واپس لائیں گے۔ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے ، مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US