حسینہ واجد اور بنگلہ دیش کے آرمی چیف کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے؟

image

بنگلہ دیش کے آرمی چیف ،حسینہ واجد کے رشتے دار بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل وقار الزماں نے جنرل (ر)مستفیض الرحمان کی بیٹی سارہ ناز کمالیکا رحمان سے شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔جنرل (ر) مستفیض الرحمان حسینہ واجد کے رشتے میں پھوپھا ہیں، اس طرح سارہ ناز حسینہ واجد کی کزن ہیں۔

بنگلہ دیش کے صدر کا خالدہ ضیا ء کی رہائی کا حکم

واضح رہے جنرل وقار الزماں 23 جون کو بنگلہ دیش کے آرمی چیف بنے تھے، آرمی چیف بننے سے قبل جنرل وقار الزماں تقریباً 6 ماہ چیف آف جنرل سٹاف رہے اور اس حیثیت میں انہوں نے عسکری آپریشنز، انٹیلیجنس اور اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بنگلہ دیش کے آپریشنز کی نگرانی کی۔

اپنی 35 سالہ سروس میں انہوں نے حسینہ واجد کے ساتھ بھی کام کیا اور وزیر اعظم کے دفتر کے تحت مسلح افواج کے ڈویژن میں پرنسپل سٹاف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US