ایران اسرائیل کشیدگی، روس کی ایران کو تعاون کی یقین دہانی

image

تہران: ایران کی جانب سے اسرائیل پر متوقع حملے میں روس نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو تہران پہنچ گئے۔ انہوں نے ایران کو اسرائیل پر حملے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کمانڈر ریئر ایڈمرل علی اکبر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ، جلاوطن کر دیا گیا

سرگئی شوئیگو مئی میں سلامتی کونسل میں منتقل ہونے سے پہلے روس کے وزیر دفاع تھے۔

سرگئی شوئیگو تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری اور جنرل اسٹاف کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US