شیخ حسینہ واجد نے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا، بھارتی وزیر خارجہ

image

بھارتی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ  شیخ حسینہ واجد نے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا۔

ایک بیان میں  جے شنکر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شیخ حسینہ واجد کی بھارت آنے کی درخواست منظور کی،بنگلہ دیش میں صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

بنگلہ دیش میں بد امنی کے باعث بارڈر فورسز ہائی الرٹ ہیں،بنگلہ دیش میں حکومتی نظام کے معمول پر آنے کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا2 روز تک بھارت میں رہنے کا امکان ہے،علاوہ ازیں بنگلہ دیش پولیس ملازمین ایسوسی ایشن نے  ہڑتال کا اعلان کردیا،پولیس اسٹیشن پر حملے اوردھمکیوں کے باعث ہڑتال کی کال دی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US