بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کرنے والے صدر شہاب الدین کون ہیں؟

image

بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے بعد پیر کو شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا اور اس کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا۔

اس کے اگلے روز منگل کو بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے وہاں کی پارلیمںٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔

اس وقت صدر شہاب الدین بنگہ دیش واحد اعلیٰ ترین آئینی عہدے دار ہیں۔

صدر کے اس اقدام کے بعد بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام اور نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل وقار الزماں کی عبوری حکومت کے قیام کے حوالے سے احتجاج کرنے والے طلبہ کی قیادت سے ملاقات بھی ہونا طے ہے۔

صدر شہاب الدین کون ہیں؟

شہاب الدین 1949  میں اس وقت کے مشرقی پاکستان کے علاقے پابنا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ایک طالب علم کی حیثیت سے اپنے ملک کی پاکستان سے آزادی کی تحریک میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے بعد شہاب الدین تین برس تک جیل میں قید رہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)بنگلہ دیش تحریک آزادی کے رہنما اور حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمان نے شہاب الدین کو کسانوں کی ایک تنظیم کرِشک سرامک عوامی لیگ کا ضلعی جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیا تھا۔

کسانوں اور مزدوروں کی یہ سیاسی تنظیم 1975 میں عوامی لیگ میں ضم ہو گئی تھی۔

سنہ 1975 میں شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے بعد شہاب الدین تین برس تک جیل میں قید رہے۔

ایک سابق جج کی حیثیت سے شہاب الدین نے اس تحقیقاتی پینل کی سربراہی بھی کی تھی جو اپوزیشن کے دور میں عوامی لیگ کے ارکان کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی جانچ کر رہا تھا۔

گزشتہ برس اپریل میں جب حسینہ واجد بنگلہ دیش کی وزیراعظم بنیں تو شہاب الدین ملک کے بلامقابلہ صدر بن گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts