بنگلا دیشی وزیر خارجہ سمیت 2سابق وزرا بھارت فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار

image

بنگلا دیش میں طلبا تحریک کے نتیجے میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد سابق وزرا اور افسران کی پکڑدھکڑ شروع ہوگئی۔

ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق حال ہی میں ختم ہونے والی عوامی لیگ کی حکومت کے وزیر مملکت برائے مواصلات، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جنید احمد پالک اور سابق وزیر خارجہ محسن محمود کو منگل کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

بنگلادیش: فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، انٹیلی جنس چیف ملازمت سے فارغ

ہوائی اڈے کے عملے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید احمد پالک اور حسن محمود نئی دہلی بھارت فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن دونوں کو ایئرپورٹ عملے اور کارکنوں نے حراست میں لے کر سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد خود بھی مستعفی ہونے کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے کئی وزرا اور عوامی لیگ کے سینئر رہنماؤں کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US