ڈھاکہ: نوبل انعام یافتہ محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

image

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے فرار کے بعد نئی عبوری حکومت کی بنیاد رکھ دی گئی۔ طلبہ کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری سیٹ اپ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

بنگلہ دیش کے صدر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں طلبہ قیادت اور سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ محمد یونس کے سربراہ بننے کے بعد عبوری حکومت کے باقی ارکان کو سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی طلبہ کی جانب سے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پولیس کو جان کا خوف، ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیشی طلبہ قیادت نے فوجی حکام سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے تھے۔ بنگلہ دیشی طلبہ نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی دینے کا کہا تھا۔ محمد یونس کے ترجمان نے بھی طلبہ قیادت کی نامزدگی سے اتفاق کیا تھا۔

طلبہ کے مطالبے کے تحت بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی تھی جبکہ طلبہ تنظیموں نے فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US