پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

image

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کی وساطت سے آرٹیکل 184/3 کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روکنے کی استدعا بھی کی گئی۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے، 12 جولائی کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا، سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US