میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں پانی کی فراہمی کے لیے ہائیڈرنٹس اور ٹینکرز کے متبادل نظام کا اعلان کر دیا ہے۔ کے ایم سی حکام کے مطابق کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کو بتدریج ختم کیا جائے گا اور شہریوں کو پانی لائنوں کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واٹر ہائیڈرنٹس کا کنٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے اور نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔ شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں ہے اور اس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں پورا کیا جائے گا تاکہ ہر علاقے کو مستقل اور باقاعدہ پانی فراہم کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری مہنگے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔