موٹروے پولیس کی بارش کے دوران ڈرائیور حضرات کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

image

موٹروے پولیس نے بارش کے دوران ڈرائیور حضرات کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، پشاور، کوٹ مومن، ڈیرہ اسماعیل خان سوات، تھاکوٹ پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تمام ٹول پلازہ موٹروے استعمال کرنے والوں کیلئے سپیشل بریفنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

عوام کو اگست میں ہی سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی، صوبائی وزیر

بارش کے دوران روڈ سلپ ہونے کی وجہ سے گاڑی کا بے قابو ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔ لہذا حادثات سے بچاؤ کیلئے بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ موسلادھار بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اگر سفر ضروری ہو تو ایسی صورت میں گاڑی آہستہ چلائیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

ڈالر 4 پیسے سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US