اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی

image

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے ۔

غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک گاڑی کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے5 ہزار روپے فیس اد ا کرنا ہوگی۔

سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا، طلال چودھری

2ہزار سی سی تک گاڑی کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے 10 ہزارروپے فیس ادا کرنا ہوگی،2ہزار سی سی سے اوپر والی گاڑیوں کو 20 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

موٹر سائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی،دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا فیس وصول کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US