اپنے ہی ملک پر حملہ کرنے کو دہشت گردی کہتے ہیں غلطی نہیں، مریم نواز

image

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشروط معافی کے بیان پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ معافی غلطی کی ہوتی ہے اور جرم کی سزا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ہی ملک پر حملہ کرنے کو دہشت گردی کہتے ہیں، غلطی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ ملک کو گجرانوالہ سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔اگر پی ٹی آئی کے لوگ واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے تو ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US