لاہور ہائیکورٹ، وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

image

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے نئے ایڈوائزر اور سابق کرکٹر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں؟ آپ کس طرح متاثرہ فریق ہیں؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا شہری ہوں، اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US