ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش

image

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی۔

قومی اسمبلی میں قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے 40 سال بعد پاکستان کے لیے میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو اولمپکس میں کامیابی اور سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولین تھرو پھینک کر پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ایوان ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ارشد ندیم کی بھرپور عزت افزائی کرے۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اُٹھائے تاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو۔

ارشد ندیم کی تاریخی فتح، علی ظفر کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم کی جیت پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 40 سال بعد ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر سر فخر سے بلند کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے، انکی فتح کو منانے کا وقت ہے۔ ہاکی اور کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی کام کرنا ہوگا، ہمیں دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینا ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US