مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیرکا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف

image

پاکستان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں امام مسجد نبویؐ نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیرکا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

افواج پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

ملاقات کے موقع پر مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، امام مسجد نبویؐ نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US