تحریک انصاف کو 22 اگست کو جلسے کی اجازت مل گئی

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 22 اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں 22 اگست ہی منظور ہے اور جلسے کی تیاری کے لیے بھی وقت چاہیئے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلیجنس ایجنسیز کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، رانا ثنااللہ

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US