امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ

image

واشنگٹن: امریکہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے کہا کہ سعودی عرب کو فضا سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں پر پابندی ختم کی جارہی ہے۔

سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نمازباجماعت پڑھنا لازمی قرار

امریکی صدر جوبائیڈن نے جب امریکی صدارت سنبھالی تو انہوں نے خلیجی ممالک کے خلاف سخت لہجہ اور انداز اختیار کیا تھا۔ اسے جوبائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں ایک اہم اقدام کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

صدر جوبائیڈن نے ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کو پہلے سے دہشت گرد قرار دیئے جانے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا تھا۔ اگرچہ عرب ملکوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی اور سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت روک دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US