خارجی دہشتگردوں کا پاکستان میں ڈاکا زنی اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف

image

فتنہ الخوارج کی ڈیرہ اسماعیل خان میں بینک لوٹنے سمیت ڈاکا زنی اور بھتہ خوری کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے حالیہ مارے جانے والے دہشتگردوں سے دستاویزی ثبوت بر آمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے ساتھ ساتھ ڈاکا زنی اور بھتہ خوری کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ خارجی نور ولی محسود کی خفیہ کال منظرِ عام پر آ گئی

ذرائع نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خارجی دہشتگردوں نے بینک لوٹنا شروع کر دیئے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بینک کی رقم لے جانے والی گاڑیوں پر خوارج نے 9 جولائی، 30 جولائی کو بینک کی گاڑی سے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔

افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 3 دہشتگرد ہلاک

دستاویزی ثبوت کے مطابق لوٹی ہوئی رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے پاکستان سے افغانستان کے علاقوں الامان اور خوست میں چھپے خارجی دہشتگردوں کو بھیجی جاتی ہے۔

 

 

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US