لاہور: 9مئی کے مقدمات میں صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

image

عدالت نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان حملے سمیت9مئی کے دیگرمقدمات پر سماعت ہوئی۔عدالت نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

77ویں یوم آزادی، ”عزم استحکام“کےعنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

واضح رہے کہ 15 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نےصنم جاوید کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تھی جب کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے رہائی کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کرلی تھی اور رہائی کے بعد صنم جاوید گھر روانہ ہوگئی تھیں تاہم کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد کی رمنا پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US