ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا،ایف بی آر

image

ایف بی آر نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس لگنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کا کہنا  ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر انکم ٹیکس یا ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔

ارشد کو ہم گاؤں میں ’’روسی ٹریکٹر‘‘ بلاتے ہیں،بھائی شاہد

انکم ٹیکس قوانین میں اولمپک کھیلوں میں حاصل انعامی رقم پرٹیکس کا ذکرنہیں ہے، ارشد ندیم قومی ہیرو ہے اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم ہیں اور انکم ٹیکس فائلرز ہیں، انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل وصول کر لیا

ارشد ندیم کیلئے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30 کروڑ روپے ہے اور اس پر 6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US