پنجاب حکومت نے تین افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

image

پنجاب حکومت نے تین افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) رحیم یار خان احمد رضا بٹ،منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور نعیم اقبال سید اور ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی فیصل آباد میاں عبدالقدیر شاہ کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا نام تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا

اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزمان سے ساز باز، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 3ڈی ایس پیز کو معطل کر دیاجس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ساہیوال سابق ایس ڈی پی دہلی گیٹ ملتان محمد شہباز گل معطل،ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم معطل،ایس ڈی پی او بارگاہ ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ کو معطل کیا گیا۔

ترجمان  پنجاب پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سلیم حیدر شاہ کو مختلف کیسز میں ملزمان کو فائدہ اور جھوٹی ایف آئی آر دینے پر معطل کیا گیا۔

کراچی پریس کلب کا ارشد ندیم کو لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان

ڈی ایس پی محمد اسلم کو 02بے گناہ افراد کو ایف آئی آر میں ناجائز طور پر نامزد کرنے، غلط ڈیٹینشن آرڈر جاری کروانے پر معطل کیا گیا جبکہ ڈی ایس پی شہباز گل کو قبضہ مافیا کے ساتھ سازباز کی پاداش میں معطل کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US