بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے حامیوں کا مظاہرہ ، فوجی گاڑی نذر آتش

image

بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے ،ریلی کے دوران تصادم میں 5 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ، مشتعل افراد نے فوج کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گوپال گنج میں بس اسٹینڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب عوامی لیگ کے کارکنوں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔

طلبہ کا الٹی میٹم ، حسینہ واجد کے حامی سمجھے جانیوالے سپریم کورٹ کے مزید 5 جج مستعفی

عوامی لیگ اور ان کے اتحادیوں نے ریلی کے دوران مطالبہ کیا کہ  حسینہ واجد کو دوبارہ ملک میں باعزت واپس لایا جائے۔

بنگلہ دیشی اخبار  کے مطابق عوامی لیگ کے کارکنوں نے ڈھاکا سے  کھلیانہ  جانیوالی ہائی وے کو بھی بلاک کر دیا تھا، فوجیوں نے انہیں روکتے ہوئے روڈ کلیئر کروانے کی کوشش کی تو اس دوران ہجوم نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

بنگلہ دیش ، کوٹہ سسٹم کیخلاف تحریک کی قیادت کرنیوالے 2 طالبعلم بھی عبوری کابینہ میں شامل

بعد ازاں فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، جس پر مظاہرین نے فوجیوں کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US