اسرئیلی عجائب گھر نے ایرانی حملے کے خوف سے فن پارے چھپا دیے

image

اسرائیل  کے شہر تل ابیب میں قائم عجائب گھر نے ایران کے ممکنہ حملے کے خوف سے اپنے قیمتی فن پاروں کو تہہ خانوں میں چھپا دیا ہے۔

اے ایف پی نیوز کے مطابق تل ابیب میوزیم آف آرٹ میں قائم تہہ خانے (محفوظ پناہ گاہ) میں چھپانے کا مقصد ان پینٹنگز کو میزائل حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

عجائب گھر کے عملے نے 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ اسرائیل جنگ کے پیش نظر چند قیمتی فن پارے پہلے ہی محفوظ مقام پر چھپا دیے تھے جن میں پابلو پکاسو اور گستاو کلیمٹ کی نادر پینٹنگز شامل ہیں۔

اسرائیل کو ایران اور حزب اللہ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد یہ عجائب گھر انتظامیہ نےاحتیاطی قدم اٹھایا ہے۔

عجائب گھر میں قائم مختلف گیلریوں کی خالی دیواروں پر اب صرف پینٹنگز لٹکانے کے کیل نظر آ رہے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ کبھی یہاں تصاویر لٹکی ہوئی تھیں۔

عجائب گھر کی ڈائریکٹر تانیہ کوین ازیلی کا کہنا ہے’ گذشتہ چار پانچ دنوں میں جب حزب اللہ تنظیم اور ایران کی جانب سے نیا خطرہ سامنے آیا ہے تو ہم نے محسوس کیا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘

دھمکیوں کے بعد عجائب گھر انتظامیہ نے یہ احتیاطی قدم اٹھایا ہے۔ فوٹو اے ایف پیمیزائل حملوں کے خطرے کی کوئی واضح صورتحال سامنے نہیں آ رہی اور خطرہ موجود ہے لہذا ہم نے آرٹ کے کئی شاہکار نمونے دیواروں سے اتار دیے اور انہیں تہہ خانوں میں قائم محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا۔

 تانیہ کوین ازیلی نے بتایا کہ کچھ نمونے پناہ گاہوں میں محفوظ جگہ پر ڈسپلے کے لیے رکھے گئے ہیں تاہم زیادہ قیمتی اور نایاب فن پاروں کو مضبوط لوہے کی جالیوں کے پیچھے  چھپایا گیا ہے۔

عجائب گھر میں جدید آرٹ کی اسسٹنٹ کیوریٹر ناتھالی اینڈریجاسیوک نے بتایا ہے ’ ہمارے پاس پکاسو کے مختلف ادوار کا کچھ کام ہے جو عام طور پر گیلری میں ہوتا ہےاور دیواروں پر ایک دوسرے کے ساتھ آویزاں رہتا ہے لیکن اس وقت تہہ خانے میں بالکل مختلف ترتیب سے رکھا گیا ہے۔

راکٹ گیلری کی چھتوں کو توڑ کر فن پاروں کو نقصان پہنچائیں گے۔ فوٹو روئٹرزاینڈریجا سیوک نے مزید کہا ’7 اکتوبر کو ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے، ہم صرف اتنا جانتے تھے کہ پورے ملک میں کچھ خوفناک ہو رہا ہے۔‘

راکٹ حملے ہو رہے تھے اور ہم خوفزدہ تھے کہ راکٹ گیلری کی چھتوں کو توڑ کر ہمارے فن پاروں کو نقصان پہنچائیں گے۔

گذشتہ ہفتے سے جاری حالت کے پیش نظر یہاں موجود فن پاروں کو کسی حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے سب اہتمام کر رہے ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ حملہ نہیں ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts