بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ ، مکمل ہڑتال

image

بھارت کے یوم آزادی کے موقع  پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے جانے کی کال دی تھی جس کے پیش نظر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر ، مسجد کیلئے بیوہ کا عطیہ کردہ انڈہ ساڑھے 7 لاکھ روپے میں نیلام

حریت رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق نہیں۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی قومی ترانہ مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں لازمی قرار

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US