ہفتہ وار مہنگائی کم ہو کر 16.86 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات

image

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح تنزلی کے بعد کم ہو کر 16.86 فیصد آ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے حساس قیمت انڈیکس(ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی میں 0.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حساس قیمت انڈیکس میں ہفتہ وار بنیادوں پر ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے 51 اشیائے ضرویہ کی قیمتوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 19 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 13 کے نرخوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 34.77 فیصد، انڈے 4.78 اور لہسن کی قیمت میں 1.99 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گوشت، گڑ اور سیگریٹ بھی مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول 3.15 فیصد اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.44 فیصد کمی ہوئی، اس کے علاوہ حالیہ ہفتے کے دوران پیاز 4.91 فیصد اور آٹا 1.83 فیصد سستا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ دال مونگ 1.81 فیصد، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 1.57 فیصد، کیلے کی قیمت 1.36 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں 0.59 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق زیرہ جائزہ مدت کے دوران آلو، دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US