سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ ، یمن ، سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ، یمن اور سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، سعودی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ دورے کا مقصد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے سفارتی دباؤ بڑھانا ہے۔

امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا، بھارتی میڈیا کا دعوی

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اتوار کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر تل ابیب پہنچے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ آج وزیراعظم نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اس کے بعد وہ تل ابیب سے مصر پہنچیں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US