ایران ، پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ، 35 جاں بحق

image

ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 35 زائرین جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی ، بس میں 53 زائرین سوار تھے، جن میں سے 15 افراد زخمی ہوئے ، حادثہ بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

عراق: کربلا جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ایرانی میڈیا کے مطابق  امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب مولانا قمر عباس نقوی کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس میں 14 خواتین بھی سوار تھیں۔

گھوٹکی میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

مولانا قمر عباس نقوی کے مطابق بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ خیرپور،کندھ کوٹ اورلاڑکانہ سے بتایا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US