ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 28 افراد ہلاک متعدد زخمی

image

ایران کے شہر یزد کے قریب پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریول آپریٹر علامہ قمبر عباس نے اُردو نیوز کو تصدیق کی کہ پاکستانی زائرین کی بس صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے زائرین کو لے کر ایران روانہ ہوئی تھی۔ ’دو بسوں پر مشتمل قافلے میں 100 سے زائد افراد شامل تھے۔

’منگل کی شب تقریباً 10 بجے کے قریب ایک بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے بلیک فیل ہونے کی وجہ بے قابو ہوتے ہوئے الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ بس میں 53 زائرین سوار تھے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’اس افسوسناک واقعے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 28 افراد جان سے گئے جبکہ 20 زخمی ہیں۔‘

ٹریول آپریٹر علامہ قمبر عباس نے مزید بتایا کہ زخمیوں اور لاشوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ یزد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ لاڑکانہ سے 110 زائرین پر مشتمل قافلہ دو بسوں میں روانہ ہوا تھا جس میں سے ایک بس گوادر ایران سرحدی علاقے رمدان میں موجود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts