اسرائیل کو اچانک غیر متوقع حملے سے حیران کر سکتے ہیں، ایران

image

نیویارک: قوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اچانک غیر متوقع حملے سے حیران کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی جوابی اقدام کا مقصد اسرائیل کو سزا دینا اور مستقبل میں ایران میں کسی بھی حملے کو روکنا ہونا چاہیے۔

ایرانی مشن نے واضح کیا کہ جوابی کارروائی پر احتیاط کے ساتھ غور کرنا چاہیے تاکہ غزہ کی پٹی میں فائر بندی کی بات چیت پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ٹرمپ کے جھوٹ اور افراتفری کے مزید 4 سال نہیں چاہتے، باراک اوباما

بیان میں زور دیا گیا کہ ایرانی رد عمل کے وقت، شرائط اور طریقہ کار میں ہم آہنگی رکھی جائے گی تاکہ اس کے انتہائی اچانک وقوع کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسرائیلیوں کی آنکھیں آسمان یا ریڈار اسکرینوں پر جمی ہوں گی کہ اچانک وہ زمینی یا فضائی اور یا پھر دونوں طرح کے حملوں سے حیران رہ جائیں گے۔

اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا انتظار کا عرصہ طویل ہو سکتا ہے۔ اس بار ان کے ملک کا جواب پہلے سے بہت مختلف ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US