پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کی کمی کا امکان ہے، یہ مسلسل تیسری بار قیمتوں میں کمی ہو گی۔

تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی صورت میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل مختلف ہو سکتا ہے۔

اخبار کے ذرائع نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US