ڈالر کی قیمت مزید کم ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

image

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ،  دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 25 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، 100 انڈیکس میں 220 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78 ہزار 312 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 7 ارب 80 کروڑ 26 لاکھ 87 ہزار 821 روپے مالیت کے 19 کروڑ 5 لاکھ 97 ہزار 406 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US