بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی ہٹادی

image

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نےجماعت اسلامی بنگلہ دیش، اس کے طلبہ ونگ اور تمام متعلقہ تنظیموں پر پابندی ختم کر دی ہے۔

یہ اعلان حکومت کی وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن میں سامنے آیا، پابندی کے خاتمے نے بنگلہ دیش کے سیاسی منظر نامے کو جماعت اسلامی کے لیے کھول دیا ہے۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے

پابندی کے خاتمے سے تنظیم بنگلہ دیش کے سیاسی عمل میں حصہ لے سکے گی اور ملک میں اگلے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی مکالمے میں بھی حصہ لے سکے گی۔

جماعت اسلامی پر پابندی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور میں لگائی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US