کے پی حکومت کا وزیراعلٰی کو دورہ پنجاب کے دوران سکیورٹی نہ دینے پر پنجاب سے شکوہ

image
خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے حالیہ دورہ پنجاب کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی اور پروٹوکول نہ دینے پر شکوہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری عابد مجید نے 28 اگست کو وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا جس میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو سکیورٹی نہ دینے پر شکوہ کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو فیصل آباد میں سکیورٹی نہیں دی گئی حالانکہ ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد کو فیصل آباد دورے سے ایک دن قبل 27 اگست کو اس حوالے سے بذریعہ ٹیلی فون آگاہ کیا گیا تھا۔

پرنسپل سیکریٹری نے لکھا کہ ایس او پیز کے تحت وی وی آئی پیز کو سکیورٹی ملتا ہے تاہم وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سکیورٹی خدشات کے باوجود سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جو کہ ایک سنگین غفلت ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملہ وزیراعلی پنجاب کےنوٹس میں لایا جائے اور اس معاملے کی انکوائری کی جائے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری نے ’سنگین کوتاہی‘ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے پنجاب پولیس کو آئندہ کے لیے ہدایات دی جائے۔

وزیراعلی ہاؤس کے پی کے ذرائع نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور9 مئی کے مقدمات میں پیشی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت گئے تھے جہاں انہیں پنجاب پولیس کی جانب سے کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔  


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US